منگلورو 03؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) اسمبلی انتخابات میں بی جے پی پارٹی کے امیداور کی ہار کے صدمہ سے بیمار پڑنے والے مقامی بی جے پی لیڈر کی اسپتال میں موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ مہلوک کی شناحت دیوپا کلال (60) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 15مئی کو اسمبلی انتخابات کے کاؤنٹنگ کے روز کسی نے مقامی بی جے پی لیڈر ویوپا کلال کو بذریعہ فون یہ خبر دی کہ الال کے بی جے پی امیدوار کو کانگریس کے یوٹی قادر نے شکست دے دی ۔ سنتوش رائے کا کہنا ہے کہ د یوپا کلال بذات خود انتخابات کا پرچار کررہے تھے ۔ جیسے ہی انہیں بی جے پی کے امیداور کے ہار کی خبر ملی تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انہوں نے آج اپنی آخری سانس لی ۔
Share this post
