عوام اس دھماکہ سے جہاں خوفزدہ ہیں وہیں اس بات کا بھی مطالبہ زور پکڑچکاہے کہ تمام بی جے پی کارکنان کے گھروں کی تلاشی لی جائے۔ ان کاکہنا ہے مذکورہ شخص گھر میں تنہا تھا اور اگر اس کے گھر والے موجو د ہوتے تو تمام گھروالوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ دھماکہ کے بعدلاش اسپتال پہنچائی گئی ہے۔ کاڈیلور پولیس نے جائے واردات پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
