دیش پانڈے نے اساتذہ کو طلباء کی تعلیم پر توجہ دینے کی تاکید کر تے ہو ئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو سنوار نے کی فکر کریں ،اور اس طرح کے جملوں کا ستعمال نہ کریں جن سے بچوں کا مستقبل خراب ہو تا ہے ،انہوں نے اتحاد قائم کرنے پر زورد یتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہیں تو ذات پات میں تفریق کیوں؟؟ کیا یہ بھول گئے کہ ہم سب ایک ہیں ،اور سبھوں نے مل کر اس ملک کو ترقی دی ہے ، اور آپس میں مل جل کر رہنے سے ہی ریاست اور ملک ترقی کر سکتا ہے ، اس کے علا وہ انھوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ ہندوستان کے دستور اور آئین کے مطابق ہر مجرم کو سزا ملتی ہے ،جس کے لئے ہمیں احتیاط کے ساتھ رہنا ہے ،تاکہ ہم سزا کے سزاوار نہ ہو ں ،نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مستقبل کی حفاظت کریں ۔
Share this post
