اپنے نجی مسائل کے لیے دوسرو ں کو موردِ الزام نہ ٹہرایا جائے :  وزیر آر وی دیش پانڈے نے رکن اسمبلی ہیبار کو دیا جواب

کاروار 17/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) ریاست کرناٹک میں مخلوط حکومت کے باغی ارکانِ اسمبلی میں سے یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کی جانب سے لگاگئے الزامات پر وزیر آر وی دیش پانڈے میں اپنے فیس بک پیج پر جواب دیتے ہوئے دوسروں کو موردِ الزام ٹہرانے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ضلع کی ترقی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں اور ضلع میں جاری ترقیاتی کام اس کے گواہ ہیں اور ان ترقیاتی کاموں کا خود ہیبار نے بھی تذکرہ کیا ہے۔ اپنے نجی معاملہ میں دوسروں کو موردِ الزام ٹہرانا صحیح نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ یلاپور کے رکن اسمبلی ہیبار اپنے حلقہ کے لیے ترقیاتی کام نہ ہونے پر وزیر آروی دیش پانڈے کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور اپنے فیس بک پر اس مسئلہ کو چھیڑتے انہیں موردِ الزام ٹہرایا تھاجس کا آر وی دیش پانڈے نے اپنے فیس بک پیج پر ہی جواب دیا۔ 

Share this post

Loading...