بیلتنگڈی:21؍اکتوبر2018(فکروخبرنیوز)زچگی کے لئے ہاسپٹل لائی جارہی ایک خاتون نے ایمبولنس پر ہی بچہ کو جنم دے دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ونوتا ویگاس نامی خاتون جسے زچگی کے لئے108 ایمبولنس کے ذریعہ ایک نجی اسپتال لے جا یا جا رہا تھا ، اسی دوران بیچ راہ میں ہی دردہ زہ شدید ہوگیا ،سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایمبولنس پر موجود ایک پیرامیڈکل اسٹاف نے ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے ایمبولنس پر خود اکیلے ہی بچہ کی ڈیلیوری کا فیصلہ لیا اور کچھ دیر میں حاملہ خاتون نے ایک صحت یاب بچہ کو جنم دیا ،جس کے بعد بچہ اور ماں دونوں کو بنٹوال سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے
Share this post
