نئی دہلی 28 جون 2024:کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے دہلی میں ریاستی کے منتخب تمام ممبرانِ پالیمنٹ سے اور وزراء سے ملاقات کی جس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھوں نے ریاست کی فلاح وبہبودی کے لیے متحد ہوکر لڑنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں منصوبوں کی تمام تفصیلات انہیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ تمام ممبران پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ ریاست کے لیے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو کر لڑیں گے۔
انہوں نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور ریاستی پروجیکٹوں کو منظوری دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ریاست کی زمین، پانی اور زبان کی بات آتی ہے تو سیاست کو سامنے نہیں لانا چاہیے۔ ہمیں پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ریاست کے زیرِ التوا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سدارامیا نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کئی منصوبوں پر کام ہونا ابھی باقی ہے اور اس کے لیے اگر سب مل کر کوشش کریں گے تو ریاست کی ترقی یقینی ہوسکتی ہے۔
(آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ)
Share this post
