دہلی میں آٹھ سالہ مدرسہ کے طالب علم کی موت معاملہ پر شفافیت سے تحقیقات کی جائے ، بھٹکل ایس ائی او نے وزیر اعظم کے نام پیش کی یادداشت

بھٹکل 27؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) دہلی کے مالویہ نگر میں آٹھ سالہ معصول مدرسہ کے طالب علم کی حالیہ موب لنچنگ میں ہوئی موت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے ڈپٹی کشنر ضلع انترکنڑا کے ذریعہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایس آئی او بھٹکل یونٹ کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو فوری طور معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یادداشت میں ملک میں موب لنچنگ کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر فوری طور پر روک لگادینی چاہیے اس لیے کہ اس کی وجہ سے ایک اقلیتی طبقہ کے لوگ خود غیر محفوظ تصور کررہے ہیں اور ان کے دلوں میں ایک طرح کا خوف پیدا ہوچکا ہے۔ سب سے بڑا جمہوریت کا علمبردار کہا جانے والا یہ ملک اب موب لنچنگ کی وارداتوں میں بدل رہا ہے اور اس کی طرح وارداتوں کی وجہ سے ملک کی شبیہہ پر خراب اثر پڑرہا ہے۔ اس لیے ہم ایس آئی او کے بھٹکل یونٹ کے ممبران مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی معاملات کی شفافیت کے ساتھ سی بی آئی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کی جائیں۔ اس موقع پر سابق صدر ایس آئی او یونٹ بھٹکل ابو آصف ، یونٹ سکریٹری ثناء اللہ اسدی ، کیمپس سکریٹری بلال رکن الدین ، اے پی سی آر ضلع سکریٹری قمرالدین مشائخ اور مجاہد مصطفی وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...