دیہی علاقوں کی مساجد کے اماموں و مؤذنین کو ماہانہ اعزازیہ

اس مد میں بورڈ میں58کروڑ روپیے موجود ہیں ۔یہ بات کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ چیرمن ڈاکٹر محمدیوسف نے بتائی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ ریاستی وزیر اوقاف‘ بلدی نظم ونسق جناب قمر الاسلام نے بھی بورڈ کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ فوری یہ اعزازیہ جاری کردینا چاہئے ۔ اس کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ امام اور مؤذن کے اعزازیہ کیلئے مقررہ فارم میں بورڈ یامتعلقہ ضلع کی وقف مشاورتی کمیٹی کو درخواست دینی ہوگی۔ہر ضلع کو فی کس پانچ سو مقررہ فارمس فراہم کئے گئے ہیں ۔درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 30؍جون ہے ‘آخری تاریخ تک موصول ہونے والے درخواستوں کی جانچ کے بعد حکومت سے منظوری حاصل کرکے منتخب اماموں و مؤذنین کو تین ماہ کا اعزازیہ بہت جلد جاری کردیا جائے گا۔***

Share this post

Loading...