بھٹکل 09؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) ضلع اتراکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملئے موگھلین نے کل بھٹکل کا دورہ کے دوران تعلقہ اسپتال پہنچنے کے بعد یہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل سمیت ضلع اترکنڑا میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے اور جب ویکسین آئے گی تو اولین ترجیح پہلے ڈوز لینے والوں کو دی جائے گی۔ اس کے بعد ہی دیگر لوگوں کو ویکسین لگائے جائے گی۔ کورونا کے خلاف لڑنے میں صحافی انتظامیہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے بھی اولین فرصت میں ٹیکہ لگانے کا انتظام کیا جائے گا۔
Share this post
