کنداپور28 جنوری 2024 : جگر کی بیماری میں مبتلا ایک شخص دوا سمجھ کر چوہے مار دوائی کھانے سے اسپتال میں دم توڑگیا۔ مہلوک کی شناخت سریش(44) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے 21 جنوری کو دوا سمجھ کر چوہے مار دوا کھالی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑنے لگی۔ فوری طور پر اسے کنداپور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلورو کے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 23 جنوری کو اسے وہیں پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور 25 جنوری کو اس نے دم توڑدیا
Share this post
