دھارواڑ 19؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) زیر تعمیر عمارت ڈہ جانے سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات یہاں کماریشورا نگر میں آج دوپہر پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قریب پندرہ مزدور اندر پھنسے رہنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہاں سے نکالے گئے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ قریب دس ایمبولنس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں پر موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھارواڑ میں زیر تعمیر عمارت گرنے کی خبر حیران کردینی والی ہے۔ میں نے چیف سکریٹری کو ریسکیو آپریشن کے سلسلہ میں احکامات دئیے ہیں اور ایک اسپیشل ریسکیو ٹیم بھی دھارواڑ پہنچ چکی ہے۔
دھارواڑ پولیس تھانہ کے ایک افسر کے مطابق تیس سے چالیس افراد پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں بحفاظت نکالنے کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایم دیپا ، پولیس کمشنر ایم این ناگراج اور دیگر سینئر افسران نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات دئیے۔
Share this post
