دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاد فقہ مولانا عتیق احمد صاحب بستوی کی دفتر فکروخبرمیں آمد

ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کہا کہ ادارہ فکروخبر کے تحت کئی شعبے قائم ہوچکے ہیں اور اس کے ذریعہ سے الحمدللہ دینی اور دعوتی کام بڑے پیمانے پر انجام دیا جارہا ہے۔ مہمانِ مکرم مولانا عیتق احمد صاحب بستوی نے ادارہ کے ان کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کام آپ کی جانب سے انجام دیا جارہا ہے وہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کو مزید وسعت دینے کی کوشش کریں ۔ اللہ حامی ومدد گار ہے۔ مولانا محمد الیاس ندوی نے فکروخبر کی ایک خصوصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خبر صرف نام ہے ، اصل میں اس کے ذریعہ سے ملت کو ایک فکر دی جارہی ہے۔ خبروں کے ساتھ فکروخبر کے دعوتی تجزیے بڑے اچھے ہوتے ہیں اور اس کے ذریعہ پڑھنے والا ایک نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے اور اس کے سامنے خبر کی صحیح فکرسامنے آجاتی ہے۔ اس موقع پر مولانا موصوف کے ہمراہ جناب سفیر صاحب کے علاوہ مولوی عمر سیام ندوی بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...