بھٹکل 17؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) دارالعلوم ندوۃ العلماء کے اساتذہ مولانا امجد صاحب ندوی اور مولانا خالد فیصل صاحب ندوی کی کل رات دفتر فکروخبر آمد ہوئی۔ ان کی آمد پر فکروخبر کے عملہ کا ان کا پرتباک استقبال کیا اور فکروخبر کا تفصیلی تعارف کیا گیا جس پر مہمانوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید آگے بڑھانے کا مشورہ دیا۔ مہمانوں کے سامنے فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر نشر ہونے والے مختلف پروگرام دکھاتے ہوئے ان کا مختصراً تعارف پیش کیا گیا ۔ اسی طرح فکروخبر کے شعبہ فقہ شافعی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد سوالات کے جوابات دلائل کی روشنی میں دئیے جاچکے ہیں اور ایک بڑا طبقہ الحمدللہ اس سے جڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ مہمان جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے عالیہ رابعہ کے امتحانات کے لیے بھٹکل تشریف لائے تھے۔
Share this post
