بنگلورو 02؍ دسمبر 2021(فکروخبرنیوز) ساہتیہ اکادمی دہلی کی جانب سے حاصل کردہ ادب اطفال ایوارڈ پر دار العلوم محمدیہ بنگلور کی جانب سے جناب ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔ساتھ میں سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا۔
جناب عبدالسمیع صاحب نے فکروخبر کو بتایا کہ منسٹری آف کلچر اینڈ لٹریچر کے تحت ساہتیہ اکادمی دہلی ہرسال ہندوستان کی 24 زبانوں کے ادیبوں کو ان کی بہترین تخلیقات پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ تفویض کرتی ہے۔ حافظ کرناٹکی کو ان کی سوانحی کتاب ‘‘ فخرِ وطن ’’ پر بال ساہتیہ پرسکار دیا جائے گا۔
Share this post
