درخت سے لٹک کر دو بھائیوں کی خودکشی : وجہ نامعلوم(مزید ساحلی خبریں)

پتور :جنگل میں ملی انسان کی کھوپڑی :لاپتہ خاتون کی ہوسکتی ہے کھوپڑی؟؟

پتور 08فروری (فکروخبرنیوز ) پتور کے تینکلا نامی ایک ہل اسٹیشن میں ایک کھوپری ملی ہے ، جس کو دیکھ کر یہ شبہ کیا جارہاہے کہ سال 2015میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون کی یہ کھوپڑی ہوسکتی ہے، جس کی شناخت سومیا (25) ہے، سومیا گذشتہ سال 17ستمبر کواپنی نانی کے گھر سے واپس لوٹتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ، سومیا پی یوسی کے بعد ایک نجی کمپنی میں کام کررہی تھی ، اس کے بعد اس نے ملازمت چھوڑدی تھی ۔ لاپتہ ہونے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تھی ، اب شبہ کیا جارہاہے کہ اس نے خودکشی کرلی تھی، شبہ اس وقت مضبوط ہوجاتاہے جب کھوپڑی کے قریب ایک سونے کی چین اور کپڑے جو سومیا کے تھے دریافت ہوئے ہیں، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...