درخت سے بندھے شخص نے شہرت کے لیے کیا تھا ڈرامہ

 

بیندور 11؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) کچھ روز قبل ایک درخت سے بندھے شخص کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد اس سے پوچھ تاچھ کے دوران سچ سامنے لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سعید نے جس کا تعلق کیرلا سے بتایا جارہا ہے پویس کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ اس نے سوشیل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا تھا۔ ان کے گھر والوں کے مطابق وہ اس سے قبل دو مرتبہ اس طرح کرچکا ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے خود ہی پیر میں چین ڈال کر اسے تالالگاکر چابی دور پھینک دی۔ اس کے بعد مجھے یقین تھا کہ پولیس آکر مجھے تھانہ لے جائے گی اور اس کے بعد میری تصاویر اخبارات اور ٹی وی میں آجائیں گی۔ میں نے اس طرح اس سے قبل دو مرتبہ بھی کیا تھا ، میں نے اسی طرح کیرلا کے کنور میں بھی کیا تھا۔ 
یاد رہے کہ بیندور کے افسر تمیش اپنے اہلکاروں سمیت اس جگہ پر پہنچا تھا جہاں سعید نے خود کو ایک درخت سے چین لگالی تھی۔ وہاں سے اسے پولیس تھانہ لے جاکر تحقیقات کے بعد کیرلا پولیس کی مدد سے ان کے گھر والوں سے رابطہ کیا تھا اور سعید کو ان کے حوالے کردیا تھا۔

Share this post

Loading...