دانش قاضیا اور صہیمہ محتشم کی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی

صہیمہ محتشم بنت مرحوم محمد علی محتشم (کٹک)کو ان کی نمایاں کامیابی پر شری جنانیشوری کالج کی جانب سے شال پوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔ صہیمہ نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے یونیورٹسی رینکنگ میں بھی نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ ادارہ فکروخبر دانش اور صہیمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 


بھٹکل : انجمن انجینئرنگ کالج کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی سطح کے ورکشاب کا اختتام 

بھٹکل 08؍ نومبر (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے آئی آئی ٹی مدراس کی شراکت سے مشینی صنعت کاری کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ قومی سطح کا ورکشاپ آج اپنے اختتام کو پہنچا ۔ جلسہ کے مہمانانِ خصوصی سید محمد اسد الرحمن نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشینی صنعت کاری بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے ذریعہ سے ہم ملک کو ترقی دلا سکتے ہیں۔ انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکونے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ کے انعقاد سے طلباء کے ذہن میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور کم وقت میں کئی ساری چیزیں سیکھنے کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں۔ ورکشاپ سے تقریباً ایک سو سے زائد طلباء نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کیا ۔اسٹیج پر انجمن کے کئی ذمہ داران موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...