ڈانڈیلی میں ایس آر ایس بس حادثہ کا شکار ، نو افراد شدید زخمی

ڈانڈیلی:22؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) ڈانڈیلی کے آلو ر گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ میں مسافر بردار بس کے بے قابو ہو کر پلٹنے سے 9افراد شدیدزخمی ہوگئے ، یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا ، پولس کے مطابق ایس آر ایس ٹراول کی بس مسافروں کو لے کر دھارواڑ کے راستہ سے آرہی تھی کہ اسی دوران ڈانڈیلی کے آلور علاقہ میں ڈرائیور کے ہاتھوں توزان کھوجانے سے حادثہ کا شکار ہوگئی ،اور سڑک سے پلٹا کھا کر کھیتوں میں جا گری ،حادثہ میں بس پر سوار 9مسافر شدید زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی ایک بھیڑ جمع ہوگئی اور پولس کو بھیا س معاملہ کی خبر کر دی گئی ،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا

Share this post

Loading...