دمام سے اڑان بھرنے والی چارٹرڈ فلائٹ پہنچی منگلورو ،187 پھنسے افراد نے منتظمین کا ادا کیا شکریہ

دمام 24 اگست 2020 (فکروخبر/ڈائجی ورلڈ) سعودی عرب کے دمام میں پھنسے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے افراد  بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ منگلوروپہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ 

اس پرواز کا اہتمام ٹریڈنگ الائیڈ انڈسٹریل سروس کارپوریشن نے توصیف احمد، امیر حسین اور کمپنی کے مالکان کی مدد سے کیا تھا۔ فیاض مزین نے اس ٹیم کی قیادت کی جس نے پہل کی تھی کہ دمام میں پریشانی میں مبتلا لوگوں کو آبائی جگہ واپس بھیجنا ہے۔ عرفان عبد القادر اور ٹیم کے دیگر ممبران نے بھی تعاون کیا۔

ان مسافروں میں زیادہ مریض ، بزرگ افراد شامل میں تھے۔  پرواز میں مسافروں میں 12 بچے، 32 بچے، بزرگ شہری، 38 حاملہ خواتین، کینسر کے دو مریض اور ایک فالج کا شکارشخص بھی تھا۔

آٹھ نوجوانوں کی ٹیم جنہوں نے یہ انسانیت کی خدمت کام انجام دیا ہے، وہ یہاں منگلورو میں واقع سورتکل کے کرشنا پورہ سے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مسافروں میں اکثر وہ تھے جنہیں اس سے قبل منگلورو کے لئے اڑان بھرنے والی طیاروں میں جگہ نہیں مل پائی تھی۔ 

Share this post

Loading...