مدرسہ کے ہر مساہم طالب علم نے بہترین انداز میں تقاریر ، احادیث ، اسمائے حسنیٰ اور صبح و شام کے اذکار کو عوام کے سامنے پیش کیا، قابلِ غور بات یہ ہے کہ مذکورہ ادارے میں شروع سال ہی سے مولانا ابوالحسن اکیڈمی بھٹکل کا اسلامیا ت کا کورس داخلِ نصاب ہے ، شاید پورے خلیج میں بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کا پہلامدرسہ ہے جو اکیڈمی کے اسلامیا ت کے نصاب کو قائم کیا۔ طلباء کی ایک بہت بڑی تعداد نے سوفیصد نمبرات حاصل کئے ، اس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ دو طلبہ کو اکیڈمی کی طرف سے ،سونے کے سکے کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا اور باقی سو فیصد اور نناوے فیصد لینے والے تمام طلبہ کو گولڈ میڈل اور سلور میڈل کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹ دی گئی ، سرپرستوں نے ا س اکیڈمی کے امتحانات کے پہل کو دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ تقریباً15طلباء نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اور نو طلبہ نے ننانوے فیصد حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ جلسہ میں شریک ابنائے جامعہ منطقہ شرقیہ کے صدر مولانا تنویر صاحب جوشیدی ندوی نے اپنے تاثرات میں بچوں کا پروگرام دیکھ کر بہت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو سیکھنا ہر ایک کے لئے ضروری ہے اور سرپرستان سے بچوں کی تربیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کے بارے میں خاص خیال رکھیں، اسی طرح بھٹکل سے تشریف لائے مہمان جناب محمد میراں صاحب صدیقہ نے بھی بچوں کی ہمت افزائی فرمائی اور خوشی کا اظہار فرمایا، اس کے بعد محترم جناب محمد اقبال صاحب ائیکری صاحب نے تاثرات پیش کئے اور بڑی ہی مسرت کا اظہار فرمایا اور بہترین انداز میں والدین سے مخاطب ہوکر کہا عصری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے یہ شبینہ مکاتب کی تعلیم اصل تعلیم ہے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ بڑے بڑے مقرر کی تقریروں کے مقابلے میں جب چھوٹے چھوٹے بچے اپنی تقاریر بے باک انداز میں کرتے ہیں تو ان کی باتیں دلوں کو چھولیتی ہیں، بعد ازاں بھٹکل سے تشریف لائے مہمان ابناء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر جناب مولانا طلحہ صاحب رکن الدین نے تاثرات میں بڑی خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں میری حاضری نے مجھے مسرور کردیا کیوں کہ جلسہ میں جس طرح بچوں نے اسمائے حسنیٰ صبح و شام کے اذکار اور توحید پر تقاریر وغیرہ پیش کئے وہ قابلِ تعریف ہے، اور حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی تلاوت اذکار دعاؤں کے اہتمام کی پابندی پرزور دیا ۔ بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کے اس مدرسہ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ایک عظیم کام کو انجام دے رہی ہے جو قابلِ داد ہے ، اس کے بعد بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب صادق پلور صاحب نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کوصرف عصری تعلیم تک محدود نہ رکھیں بلکہ ان کو دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں اخیر میں مدرسہ کے کنوینر جناب مولانا شعور صاحب میگون نے آنے والے تمام مہمانوں اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا ، جلسے کی نظامت مولوی اواب اکرمی اور مولوی اسامہ کولا نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
Share this post
