دمام میں تیز رفتار کار بھٹکلی راہگیر سے ٹکراتے ہوئے گذر گئی

معمول کے مطابق آج بھی وہ تجارتی سامان کے ساتھ قدریہ نامی علاقے کے اہم شاہراہ کو پار کررہے تھے کہ ایک تیز رفتارکار ان کو ٹکراکر فرار ہوگئی ۔ اور سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ دمام بھٹکل جماعت کارکنان سمیت تمام بھٹکلی احباب کوشش کررہے ہیں کہ میت کو حاصل کرنے کی کارراوئی جلدسے جلد کرلے۔ یہاں کے قانون کے حساب سے میت حاصل کرنے کی کارروائی میں دیر بھی ہوسکتی ہے ،۔اس طرح کا گمان یہاں فکروخبر سے بات کرنے والے ان کے ساتھی نے کہا ہے ۔ مرحوم کا گھر بھٹکل کے موسیٰ نگر سیکنڈ کراس میں موجود ہے۔ گذشتہ اکیس سال سے سعودی عرب میں برسرِ روزگار ہیں ،اورنجی تجارت کے ذریعہ گذارہ کررہے تھے۔ ساتھیوں نے ان کو موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مغفرت کی دعا کی ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)

IMG-20131127-WA0065

IMG-20131127-WA0069

IMG-20131127-WA0066

یکطرفہ محبت : انکار کئے جانے پر عاشق نے معشوقہ کا قتل کردیا

اُڈپی 27نومبر (فکروخبرنیوز ) یکطرفہ محبت اور پھر معشوقہ کی جانب سے محبت کا انکار کئے جانے پر دل برداشتہ عاشق کی جانب سے معشوقہ پر چاقو کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے قتل کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ معاملہ آج صبح منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک لڑکی کی شناخت اُڈپی ، ملپے کے قریب کڈے کر نامی علاقے کی مقیم راجنیتا (20) جو کہ اُڈپی کے ڈاکٹر جی شنکر گورنمنٹ لیڈیس کالج میں ڈگری کی طالبہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ گذشتہ دو سالوں سے اس کا پڑوسی یوگیش جو الیکٹریشن ہے محبت کا اظہار کرکے جواب طلب کررہا تھا۔ مگر بار بار انکار کئے جانے کے باوجود مثبت جواب پر مصر تھا۔ کل صبح اچانک ایک بار پھر فوری جواب دینے کا مطالبہ کیااور لڑکی کی جانب سے انکار میں جواب ملنے پر چاقو گھونپ کر راہ فرار اختیار کردیا۔ مقامی لوگوں نے لڑکی کو خون میں لت پت دیکھ کر قریبی اسپتال میں داخل کرایا ، مگر علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی ہے۔ ملزم یوگیش فرار ہے، ملپے پولس تھانے میں کیس درج کرلئے جانے کے بعد پولس یوگیش کے لئے جال بچھادیا ہے۔

نقلی پولس بن کر پارک میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو لوٹنے والا گرفتار

میسور 27نومبر (فکروخبرنیوز ) میسور کے چامنڈی ہلس میں موجود پارک میں سیاحت کے لئے آئے نوجوان مرد و خواتین کو پولس افسر کے نام پر لوٹنے والے ایک ملزم کوکرشنا راجا پولس تھانے افسران نے گرفتار کرلیا ہے ، پولس کے بیان کے مطابق ملزم کی شناخت اویناش عرف ابھی مقیم راما بائی نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ گرفتار ی کے وقت اس کے پاس موجود 29ہزار کے زیوارات ، 1400نقد رقم اور ایک پلسر بائیک ضبط کرلیا گیا ہے۔ یہ ملزم بالخصوص اُس نوجوان جوڑی کو نشانہ بناتا تھا جو تنہائی میں بیٹھے ہوتے، اور خود کو پولس افسر پیش کرکے ان کوپولس تھانے لے جانے کے نام پر انجان علاقے لے جاتا اور الیکٹرک شاک کا استعمال کرکے ان کے پاس موجود جیولری اور نقد رقم لوٹ لیتا۔ سیاحوں کی شکایت پر پولس نے جال بچھا کر اس کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...