دلت لڑکے سے شادی کرنے کی وجہ سے ایک حاملہ مسلم عورت کو گھر والوں نے قتل کردیا

تالی کوٹہ کے ڈی ایس پی پی کے پٹیل نے کہاکہ جس دن بانوبیگم کے گھر والوں کو اس کے رشتہ کے متعلق معلوم ہوا تو تواس کے گھر والوں نے بانو کو پولیس اسٹیشن گھسیٹ کر لائے ۔وہاں پر انہوں نے بڑا ڈرامہ کیا اور پی او سی ایس او کے تحت سایا بانا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیااور دعوی کیا کہ ان کی بیٹی ابھی نابالغ ہے۔ اور ان لوگوں نے اس ضمن میں ایک تحریری شکایت بھی درج کرائی۔مذکورہ جوڑا گوا فرار ہوگیا اور وہاں پر سرکاری طور سے شادی کرلی جن بانو حملہ ہوئی تو ان لوگوں نے اس امید کے گاؤں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا کہ ان کے گھر والے اب انہیں قبول کرلیں گے۔ڈی ایس پی نے کہاکہ  گھر والوں نے انہیں قبول نہیں کیا اور دن بھر ایک بڑا جھگڑا چلتا رہاپٹیل نے کہاکہ بانو کے والدین چاہتے تھے کہ وہ سایا باننا کو چھوڑ دے اور لڑکے باپ بھی انہیں معاف کرنے کی صورت میں نہیں تھا
(سیاست)

Share this post

Loading...