پولس کا کہنا ہے کہ وہ اس گانجہ کو پتور اور سلیا کے علاقوں میں فروخت کرنے والا تھا ،واضح رہے کہ سی سی بی پولس انسپکٹر سنیل نائیک ،اور پولس سب انسپکٹر شیام سندر کی قیادت میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور اگلی کاروائی کے لئے ملزم اور ضبط شدہ گانجہ کنکناڈی پولس کے حوالہ کر دیا ہے ابراہیم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس طرح کے معاملہ میں اس سے قبل بھی اس کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے،2014میں گانجہ فروخت کرتے ہوئے اس کو حراست میں لیا گیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسکے خلاف وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا
Share this post
