دکشنا کنڑا کے اسکولوں میں بارش سے ہوئی چھٹیوں کی بھرپائی کے لیے ڈی ڈی پی آئی نے کیا یہ اعلان

منگلورو:30؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) دکشنا کنرا میں بارش کی وجہ سے ہوئی چھٹیوں کی بھرپائی کے لیے ڈی ڈی پی آئی نے ایک اعلان کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ کو چونکا دیا ہے۔

 دکشینا کنڑ کے پبلک انسٹرکشن ڈپارٹمنٹ (DDPI) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اعلان کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے سے تمام اسکولوں میں سال بھر کے کل 14 ہفتہ کو پورے دن کلاسز چلائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے جولائی میں سات دن اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈی ڈی پی آئی نے کہا کہ اسکول کے بچوں کے لیے کلاس کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے،پورے دن کی کلاسیں 14 سنیچر تک کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کو کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے فیصلہ کے مطابق کلاسز کا انعقاد کریں۔

Share this post

Loading...