ضلع جنوبی کنیرا میں دو اور کورونا کے مریض ، بڑھتی تعداد پر عوام کا اظہارِ تشویش

منگلورویکم مئی 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) جنوبی کنیرا میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے دو اور مثبت واقعات سامنے آئے، جس سے ضلع میں کیسوں کی مجموعی تعداد 24 ہوگئی۔ جمعہ کو ضلع میں دو مرد مریضوں میں وائرس کے مثبت  نتائج پائے گئے جس پر عوام نے بڑی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریاستی محکمۂ صحت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق بولار کی 58 سالہ خاتون کے 62 سالہ شوہر نے جمعرات کے روز COVID-19 میں مثبت تجربہ کیا تھا، اور اب خاتون میں بھی جمعہ کو اس وائرس کا مثبت تجربہ کیا  گیا ہے ۔ بنٹوال تعلقہ کے میں قصابہ سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ مریض کا بھی وائرس کے لئے مثبت ٹیسٹ کیا گیا۔
58 سالہ خاتون کو پڈیل کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ایک عملے نے وائرس کے لئے مثبت ٹیسٹ کیا تھا۔ خاتون میں بخار کی علامات تھیں جس کے بعد اسے منگلورو کے وینلاک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جمعرات کے روز اسے کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ 
جمعہ کے روز مثبت تجربہ کرنے والا دوسرا مریض بنٹوال سے ہے اور وہ اس خاتون کا پڑوسی ہے جو 19 اپریل کو وائرس کے سبب فوت ہوگئی۔

Share this post

Loading...