تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ وہ دیگر ملزمین نظام ، مجید ، سالت اور جلال وغیرہ کے ساتھ مل کر علی نامی شخص کے انووا کارکے ذریعہ منگلور سے مڈی کیری پہنچے اور آٹو ڈرائیور کرشنا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اپنے منصوبہ کے تحت کشل نگر کے ایک لاڈجنگ میں رات گذاری اور کرشنا کے کہنے کے مطابق انہوں نے کار کا نمبر پلیٹ بھی بدل دیا۔ ملزمین نے واردات انجام دینے سے قبل شیوا کمار کے گھر کا دروازہ کھلنے کا انتظار ایک کافی پلانٹ میں رک کر کرنے لگے۔ جیسے ہی شیوا کمار کے رشتہ دار وشواناتھ نے ڈور بیل بجائی ،شیوا کمار نے گھر کا دروازہ کھولا، موقعہ پاکر الیف اور جلال گھر کے اندر جانے میں کامیاب ہوئے اور شیوا کمار اوروشواناتھ کے ہاتھ پیر رسی سے باندھ کر ٹیپ سے ان کا منھ بھی بند کردیا۔ جب شیوا کمار کا ایشور نامی پڑوسی اپنے دوست شوا کمار کے ساتھ بنگلور جانے کے لیے ان کے گھر پہنچا تو ملزمین نے اسے بھی زدوکوب کیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمین نے چالیس لاکھ روپئے مالیت کے ہیرے، چاندی اور سونے کے زیورات اور ساتھ لاکھ روپئے نقدی لوٹ لیے اور شیوا کمار سے مزید قیمتی اشیاء کے بارے میں سوالات کرنے لگے۔ جب شیوا کمار نے نفی میں جواب دیا تو لوٹے ہوئے مال کے ساتھ وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔مذکورہ ڈکیتی معاملہ کی تحقیقات کررہی پولیس ٹیم ڈاگ اسکواڈ ، انٹی نیکسل فورس اور دیگر فورسس کے تعاون سے چار مشتبہ ملزمین کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ایس راجیندرا نے اس سلسلہ میں تعاون کرنے والوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر ڈی وائی ایس پی سمپاتھ کمار ، سی آئی کائتھے گوڑا ، ایس آئی مہیش ، انوپ مادیپا ، کرائم برانچ افسر ایم مہیش اور اسٹاف لوکیش ، یوگیش، راجیش ، حمید ، سمپاتھ ، سجت اور انل وغیرہ موجود تھے۔
مہمان بن کر آیا چور: چودہ لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کرلی :ملزم مہمان پولیس حراست میں
منگلور 26؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) اپنے رشتہ دار کے یہاں مہمان بن کر آئے شخص کی جانب سے میزبان کے گھر سے چودہ لاکھ روپئے مالیت کے ہیرے کی انگوٹھی چوری کرلیے جانے کی واردات کدری کے لوبو لائن میں منظر عام پر آئی ہے ، پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزم کی شناخت یونس احمد عرف لیاقت مقیم چکمنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزم کی جانب سے چوری شدہ ہیرے کی انگوٹھی کی مالیت چودہ لاکھ بائیس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ملزم انگوٹھی کے ساتھ ساتھ چالیس ہزار روپئے بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے لوبو لائن میں موجود ایک رشتہ کے یہاں رات گذارنے کے لیے مذکورہ شخص پہنچااور اس نے مکان مالک کے بیٹے کے گھر رات گذاری ۔ یونس کے گھر سے چلے جانے کے بعد گھر والوں کی جانب سے کافی تلاش کے جانے کے بعد ہیرے کی انگھوٹھی اور نقدی نہیں جس کے بعد انہوں نے کدی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ کی لیکن انہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔ جب یونس کے رات گذارنے کی بات پولیس کو معلوم ہوئی انہوں نے چکمنگلور پہنچ کر یونس سے تفتیش کی جس پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
Share this post
