دہی ہانڈی اُتارنے کی رسم میں شریک نوجوان اونچائی سے گر کر ہلاک(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )


شادی شدہ عورت نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر کیا اغوا پھر انجام دی قتل کی واردات

منڈیا  :29؍اگست(فکروخبر نیوز) سوچی سمجھی سازش کے تحت شادی شدہ عورت اور اس کے پریمی کی جانب سے ایک 53سالہ خاتون کو اغوا کر کے قتل کردئے جانے کی سنگین واردارت پیش آئی ہے ۔فکروخبر کے مطابق یہ واردات منڈیا میں پیش آئی ہے ،ملزمین کی شناخت شیلا اور اور اس کے پریمی ارون کی حیثیت سے کی گئی ہے دونوں کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے ، مقتول خاتون تھمما ایک پھول فروش تھی اور سود پر قرضہ بھی دیا کرتی تھی ، ملزم خاتون شیلانے اس سے قرضہ حاصل کیا تھا ، جس کی بنا پر وہ بار بار اسے قرضہ کا مطالبہ کرتی تھی ،اس بات سے پریشان اور پھر مقتول خاتون کے پاس موجود زیورات حاصل کرنے کے لئے اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ایک قتل کا منصوبہ بنایا ، شیلا کے مطابق اس نے تھمما کوایک فون بوتھ سے مینا کی آواز میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا روپیہ تیار ہے،وہ اسے فلاں جگہ سے لے جائے ،جیسے ہی تھمما اس جگہ پہونچی تو وہاں مینا کی جگہ شیلا کھڑی تھی چونکہ دونون کی جان پہچان تھی شیلا اس سے بات چیت کرتے کھڑی رہی تبھی اس کا پریمی ارون اپنی کار پر سوار لفٹ دینے کا بہانہ کران دونوں کو بٹھایا ،اور پلان کے مطابق کار کو ایک سنسان علاقہ میں روک شیل لیا گیا۔ اس بیچ انہوں نے اس سے زیورات چھیننے کی کوشش کی تو وہ بھاگنے لگی خبر پھیلنے کے ڈر سے اس کا گلا گھونٹ کرقتل کر دیا، زیورات نکال لئے گئے ،اور اس کی لاش کو ایک سنسان جگہ لے جاکر پٹرول ڈال کر جلا دیا گیا ،اور لاش جلنے کے بعد شیلا اپنے شوہر کے گھر بنگلور چلی گئی اور ارون حسب معمول اپنے کام میں لگ گیا ،26اگست تمما کے رشتہ داروں کی جانب سے پولس میں کی گئی شکایت پر پولس نے اپنی کاروائی شروع کی تو انہیں اس معاملہ میں کچھ اہم سراغ ہاتھ لگے ،جس پر پولس نے فوری طور پر ان کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی جس کے بعد پوری واردات کی خبر منظر عام پر آئی ، شیلا نے اقبال جرم کربتایا کہ اس پر بہت سارا قرضہ تھا اور ارون پر بھی کچھ قرض تھا، اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرح اس رقم کو لوٹایا جا ئے اسی بناء پر انہوں اسے لوٹنے کا پلان بنایا تھا ۔


کار سیفٹی گیٹ سے جا ٹکرائی۔۔۔۔ایک ہلاک اور تین زخمی

سلیا۔29؍اگست۔(فکروخبر نیوز) سلیا میں کار کے روڈ سیفٹی گیٹ کو ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص کے ہلا ک اورتین لو گوں کے زخمی ہو نے کی افسوس ناک خبر منظر عام پر آئی ہے ،فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ جیو تھی سر کل کے قریب 28؍اگست بروز اتوار کو پیش آیا،مہلوک کی شناخت بینگلور میں واقع کورمنگلا علاقہ کے ساکن پلانی ایپاکی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ پلنیپا اپنی فیملی کے ساتھ کار میں سوار ہو کر علا ج کی غرض سے پتور جا رہا تھا کہ کار ڈرائیور کی گرفت سے بے قابو ہوگئی، اور ڈرائیور کار کو دوسری سواری سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ روڈ سیفٹی گیٹ سے جا ٹکرا یا،پلنیپاکو سخت چوٹیں آنے کی بنا پر فورا وہا ں سے گذر رہے رکشہ کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن حادثہ اتنا خطر ناک تھا کہ وہ جانبر نہ ہو سکا،پلنیپا کی بیوی سماتھی اور اسکے دو بچے لکشمی اورسریش کوبھی اس حادثہ میں کافی چوٹیں آئی ہیں۔


پر وین پجاری قتل ،اور دلتوں پر ہو نے والے ظلم کے خلاف جے ،ڈی، یس،اورسی ، پی ،آئی نے کیا ریلی کا انعقاد

منگلور۔29؍اگست۔(فکروخبرنیوز)سی پی آئی اور,سی پی آئی ایم اور جے ڈی ایس سیاسی پارٹیوں نے مل کر پروین پجا ری کے قتل کی مذمت کر تے ہو ئے دلت اور اقلیتوں کے خلاف بڑ ھتے ہوئے ظلم کی روک تھام کے لئے آج ۲۹؍ اگست کو پیر کے دن DCآفس کے سامنے پر زور احتجاج کیا ،اور اس میں گفتگو کر تے ہو ئے ضلع کے JD(S)صدر محمد کنہی نے کہا کہ بی، جے ،پی، اور سنگ پریوار گؤرکشا کے نام سے آئے دن بے گناہ لو گوں پر ظلم کر رہے ہیں،بی،جے،پی، پر نشانہ سادھتے ہو ئے محمد کنہی نے کہا کہ بی، جے، پی، آنے کے بعدسے دلتوں اور اقلیتوں پر ظلم دن بدن برھتا جا رہا ہے،مزید انہوں نے کہا کہ پروین پجاری قتل کے خلاف بی، جے ،پی، نے کچھ بھی آواز نہیں اٹھائی ہے،سی پی آئی لیڈر وی کوکیان نے کہا کہ کا نگریس اور بی، جے ، پی، نے دلت اور اقلیتوں کے مفاد کیلئے کچھ اقدام نہیں کیا ہے،اس ریلی میں جے ڈی ایس لیڈر رام گنیش،ہر شت سوارما،گنگا دھر ( الال) رحمن(پتور)سی پی آئی ایم لیڈربل کرشنا اور اس کے علاوہ دیگر لیڈران بھی مو جود تھے۔

Share this post

Loading...