انہوں نے پاکستانی فنکاروں سمیت پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے والوں کو بھی غدارقرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا، بجرنگ دل کا مقامی لیڈر شرن پمپ ویل نے بھی اپنی متنازعہ بیان کو جاری رکھا اور کہا کہ کہ اگر ٹیپو جینتی کا انعقاد کیا گیاتو بجرنگ دل خاموش نہیں بیٹھے گی ، سرکار سے درخواست کریں گے کہ وہ ٹیپو سلطان کے نام پر کسی بھی طرح کا پروگرام منعقد نہ کرے ۔
پانی کا موٹر درست کرنے کے دوران دو ملازم ڈوب کر ہلاک
بیلتنگڈی 23 اکتوبر(فکروخبرنیوز ) اُجرے میں واقع ایک نڈگل ندی میں پانی کا موٹر درست کرنے کے دوران دو ملازموں کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مہلوکین کی شناخت رامچندرا ہیبارمقیم امبال بیتی، اور سندھیا 35کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہاہے کہ موٹر میں پانی نہ آنے کی وجہ سے درستگی کے لئے اُترے تھے ،مگر پیر پھسلنے کی وجہ سے ندی میں ڈوب گئے۔بیلتنگڈی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلی گیا ہے ۔
اے ٹی ایم مشین کے گارڈ پر حملہ کرکے رقم لوٹنے کی ناکام کوشش : لٹیرے، گارڈ کا موبائیل لے کر فرار
کاسرگوڈ :23اکتوبر (فکروخبرنیوز ) یہاں منجیشور کے قریب کرناٹکا بینک کے اے ٹی ایم مشین کے سیکوریٹی گاڑد پر کچھ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے حملہ کرکے اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی ناکام کوشش کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے پہلے گارڈ پر حملہ کرتے ہوئے اسے بے بس کردیاور پھر مشین سے اپنے ہی طریقے سے رقم نکالنے اور مشین کو نقصان پہنچانے کی کوشش ،مگر جب لٹیرے اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے یا پھر توڑ پھوڑ میں ناکا م ہوئے تو سیکوریٹی گاڑد کا موبائیل لے کر فرا رہوگئے یہ واردات آج صبح پیش آئی ہے، واردات کی تفصیلات سیکوریٹی گارڈ نرنجن جو کہ ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے پولس کو فراہم کی ہے ۔تحقیقات جاری ہیں
Share this post
