سلنڈر لے جانے دوران ٹرک پر ہی ہوا گیس کا اخراج ، ڈرائیور کی ہوشمندی سے ٹلا بڑا حادثہ

منگلورو 10 دسمبر2020(فکروخبر/ذرائع) ٹرک پر ایل پی جی سلنڈر لے جانے کے دوران سلنڈر سے  گیس کا اخراج ہونے کے بعد  ڈرائیور کی ہوشمندی سے  ایک بڑا حادثہ ٹلا۔ یہ واقعہ جمعرات 10 دسمبر کو سہ پہر کو فلائی اوور کے قریب قومی شاہراہ 66 پر واقع تھوکوٹو میں پیش آیا۔

ٹرک ڈرائیور ایل پی جی سلنڈر لے کر بائیکامپڈی سے کیرالا جارہا تھا۔ خوش قسمتی سے جب سلنڈر چیک کرنے کے لئے ڈرائیور نے ٹرک کو روکا تو یہ واقعہ سامنے آیا۔

فوری طور پر اس معاملے کو انہوں نے محکمہ پولیس اور فائربریگیڈ عملہ کو مطلع کیا اور ہنگامی خدمات کے لیے ایک جماعت وہاں پہنچی اور سلنڈر سے گیس کے اخراج کو روکنے میں کامیاب رہے۔ اس حادثہ کی وجہ سے اہم شاہراہ 66 پر ٹریفک جام رہا۔ 

Share this post

Loading...