بنگلورو: 19؍ ستمبر2023 (فکروخبرنیوز) سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ایک شخص کے زخمی اور شیڈ کے چھتوں والے آٹھ مکانات کو نقصان پہنچنے کا واقعہ چامراج پیٹ کے قریب آنند پورم کے ایک گودام میں پیش آیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مقامی لوگوں اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سجاوٹ کا سامان رکھنے والے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔ جس کے دوران دو ایل پی جی گیس سلنڈروں میں آگ لگ گئی اور آگ مزید 8 گھروں تک پھیل گئی۔
پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
Share this post
