ہاویری 12 اگست 2023: ضلع کے رانے بینّورمیں پیش آئے واقعہ کی وجہ سے سبھی حیرت زدہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں کے ایس آر ٹی سی کے کنڈکٹر نے ایک مسافر کو سامان کا ٹکٹ دے دیا جس کے ہاتھ میں سائیکل کا ٹائر تھا۔ یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا۔
کسان امیش پاٹل اپنے ہاتھ میں سائیکل کا نیا ٹائر لیے ہوئے تھے جب وہ رانے بینور سے سفر کر رہے تھے۔ کنڈکٹر نے امیش اور سائیکل کے ٹائر دونوں کے لیے 35 روپے کا ٹکٹ دیا۔ ٹکٹ کی تصویر اور سائیکل کا ٹائر اٹھائے کسان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کسان نے الزام لگایا کہ کنڈکٹر نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے مسافروں کے لے جانے والے ہر سامان کے لیے ٹکٹ جاری کرنے کا حکم ہے۔
Share this post
