کسٹم افسران نے 90  لاکھ مالیت کا سونا ضبط کیا

کوزیکوڑے 21/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز) کسٹم افسران کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ایک مسافر کے پاس سے 90لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ مسافر کی شناخت ابراہیم ریاض مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس کے موجود بیگ کی تلاشی کے دوران 267گرام سونا برآمد ہوا جو پرفیوم کے ایک بوتل میں چھپایا ہوا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ دبئی سے پہنچنے والے اس مسافر کو بعد میں افسران نے حراست میں لے لیا۔ 
    افسران کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی میں ایک کلو سونا برآمد کرلیا گیا ہے جو بذریعہ اسپائس جیٹ دبئی سے یہاں پہنچا تھا۔ کسٹم افسران اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...