کاویری آبی تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد تمل ناڈو میں نام تمیلار آئیکم نامی تنظیم کارکنان میں منجوناتھ کی سواری روک کر اس پر حملہ کردیااور کی ویڈ بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپلوڈ کردیا۔ بتایا جارہے کہ حملہ میں منجوناتھ زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے رامیشور پولیس نے اپنی حفاظت میں رکھا ہے جبکہ اس کے والدین سمیت دیگر رشتہ دار ایک لاڈج میں مقیم ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ منجوناتھ جب بھی تمل ناڈو جاتا تو اسی لاڈج میں قیام کرتا جس سے اس میں کام کرنے والے افراد نے منجوناتھ کی مدد کی ۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے منجوناتھ سے کاویری تمل ناڈو اور وہاں کی باشندوں کی ہے۔ یہ الفاظ دہرانے کے لیے دباؤ بنایا۔ حالات سے ناواقف جب منجوناتھ کی کچھ سمجھ میں نہیں آیا اور اس نے یہ الفاظ نہیں دہرائے جس کی وجہ سے حملہ آوروں نے اسے زدکوب کرتے ہوئے زخمی کردیا۔
Share this post
