کرناٹک میں اندرا کینٹین کے نام بدلنے کی تجویز پر رد عمل کا سی ٹی روی نے دیا جواب : کانگریس کو حکہ بار کھولنے دیں

بنگلورو12؍ اگست 2021(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کے قومی چیف سکریٹری سی ٹی روی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے اے ٹی ایم کو بھرنے کے لیے اندرا کینٹین کھولی تھی  ، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے محبت کی وجہ سے نہیں۔

سی ٹی روی نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کو ان کے پارٹی دفتر میں اندرا کینٹین اور نہرو حکہ بار کھولنے دیں۔ میں نے اندرا کینٹین کا نام بدل کر اناپورنیشوری کینٹین رکھنے کی تجویز دی ہے۔ ہمیں نہرو اور اندرا گاندھی کی اچھی خدمات کو یاد ہے۔ لیکن ہم ہر چیز کو قبول کرنے کے غلام نہیں ہیں۔

ہمارے سیاسی مخالفین وہی پرانی گرامو فون ریکارڈ پلیٹیں بجاتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک سدارامیا ہے۔ اسے اپنے آپ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ ہم امبیڈکر کے خلاف نہیں ہیں۔ کانگریس پارٹی نے انہیں دو مرتبہ شکست دی۔ اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کریں۔

Share this post

Loading...