بنگلورو 17؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی کانگریس یونٹ نے آج ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی کو لوٹی روی سے خطاب کیا ہے۔ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے ٹوئٹ کا کہ سی ٹی روی کروڑ پتی روی کیسے بن گئے؟ 2004 تا 2010 کے درمیان سی ٹی روی کے پاس 49 لاکھ روپئے تھے۔ اس میں 3.18 کروڑ تک اضافہ ہوا جس پرسی ٹی روی کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی ، 2018 میں روی کی جانب سے اعلان کردہ دولت کے مطابق ان کے پاس 5 کروڑ روپئے زیادہ کی جائیداد ہوگئی۔ اس کے علاوہ ان کے کنبہ کی جائداد بھی ان سے دوگنی ہوگئی، بے نامی دولت کا کوئی شمار نہیں ۔ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہندتوا کا راگ الاپتے ہوئے اتنی دولت کہاں سے حاصل کی گئی ؟ کانگریس نے سی ٹی روی کو لوٹی روی کہتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں میں آپ کے رشوت حاصل کرنے کا پرسنٹیج کتنا ہے؟ کتنا کمیشن حاصل کرتے ہیں؟ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری بس میں گھومنے والے اس وقت کے بجرنگ دل کے کارکن آج کے فل ٹائم سیاستداں سی ٹی روی لوٹی روی میں کیسے تبدیل ہوگئے؟ کون کہاں سے کتنا لوٹا ، کہاں سے کلکشن کیا ؟ ان تمام سوالوں کا جواب روی کو دینا ہوگا
ذرائع : سالار
Share this post
