پولس ذرائع کے مطابق پولس نے مصدقہ اطلاع کے مطابق تنیرباوی نامی علاقے میں اُس وقت دھاوابولا جب کہ یہ لوگ تیز دھار ہتھیار سے لیز ایک گھر کولوٹنے اور بھرتیش بوکپٹنا نامی ایک شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے جو راؤڈی بجائی راجہ کے قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ ملزمین کے پاس سے چار تلوار(لانگ) تین مختلف قسم کے تیز دھار چاقو ، پندرہ ہزار نقد رقم اور آٹھ موبائل ضبط کرلئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے کئی ملزمین پر قتل کے الزامات ہیں۔چھاپہ ماری کی کارروائی پولس کمشنر آ رہتیندرا کے قیادت اور ڈی سی پی ڈاکٹر کے وی جگدیش کے زیرِنگرانی عمل میں آئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
![]()
جیپ اور ٹینکر کے مابین تصادم: چھ افراد سخت زخمی
سلیا 06دسمبر (فکروخبرنیوز ) یہاں کے امبراشری ٹھیٹر کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چھ افراد کے سخت زخمی ہونے کی واردات فکروخبرکو موصول ہوئی ہے،۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ جیپ اور ٹینکر کے مابین پیش آیا ۔ بتایاجارہا ہے کہ جیپ ٹینکرو کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ ٹینکر سے ٹکراگئی اور جیپ میں سوار چھ افراد زخمی ہوگئی ۔ زخمی افراد کی شناخت ڈرائیور چندراداسا،مقیم اُپن گنڈی، رفاعی مقیم دگالڈکا، نوشاد مقیم دگالڑکا، رادھا کرشنامقیم ارنتوڈو، منو حسن اور آننتیشور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، زخمیوں کو پتور اور منگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، پولس نے جائے واردا ت کے معائنہ کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔
کوسٹل سیکوریٹی کی انٹر سپٹر بوٹ آگ حادثے کی شکار
منگلور 06دسمبر(فکروخبرنیوز ) یہاں تنیر باوی بیچ پر کھڑی کی گئی کوسٹل سیکوریٹی کی انٹر سپٹر بوٹ میں اچانک آگ حادثہ پیش آنے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ اطلا ع کے مطابق یہ حادثہ بروز جمعرات پیش آیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایس پی کے انسپکٹر گانگی ریڈی نے بتایا کہ انٹر سپٹر بوٹ معمول کے مطابق صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک پٹرولنگ پر تھی ، واپسی کے بعد جب اس کوساحل پر لنگر انداز کیاگیا تو اچانک اس میں آگ نظر آئی ۔ آگ حادثے کی وجہ سے 80فیصد بوٹ جل گئی ہے ۔ جس سے لاکھوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کی لاکھ کوشش کرنے کے باوجود آگ پر جلد قابو نہ پاسکے، تحقیقات جاری ہے ۔
![]()
مچھلی شکار کے دوران ماہی گیر ہلاک
بھٹکل 06دسمبر (فکروخبرنیوز ) مچھلی شکارکرتے وقت بیچ سمندر میں ایک ماہی گیر کے ہلاک ہونے کی فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،۔ اطلاع کے مطابق مہلوک ماہی گیر کی شناخت موہن کریپا نایک (30)مقیم بندرگاہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، بتایاجارہاہے کہ یہ کل رات مچھلی شکار کے لئے نکلا تھا اور پیر پھسل کر گرگیا جس کی بنا پر وہ ہلاک ہوگیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ، معاملہ درج ہے۔
![]()
Share this post
