اس سے زیادہ یہ حضرات ٹورنامنٹ سے لطف واندوز ہونے کے لیے کثیر تعداد میں میدان کارخ کرتے ہیں لہذا خصوصاً ہمارے نوجوان اس موقع پر اپنے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کریں تاکہ اسلام کی حقانیت اور اور غیر مسلموں کے ساتھ اس کے برتاؤ کا اہم ترین پہلو، ان کے سامنے پیش ہو اور ان کے اندر موجود غلط فہمیوں کا ازالہ ہوجائے ۔مولانانے لائن اسپورٹس سینٹر کی سراہنا کی ۔ مولانا نے امپائرس کو اپنے فیصلہ سوچ سمجھ کر دینے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ امپائرس کا فیصلہ نہایت ہی اہم ہوتا ہے لہذااپنا فیصلہ دینے سے خوب سوچ سمجھ کر دیں تاکہ ان کے کسی فیصلہ سے کسی کو اختلاف نہ ہو ۔ لائن اسپورٹس سینٹر کے صدر جناب ابراہیم فکردے نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے مقصد کو بھائی چارگی کوفروغ کو قرار دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو منتظمین کا ساتھ دینے کی گذارش کی۔ اسٹیج پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داروں کے علاوہ لائن اسپورٹس سینٹر کے کئی سینئر اراکین موجود تھے۔
پہلے میچ میں کٹے ویرا نے الہلال کو مات دے دی
افتتاحی اجلاس کے بعد اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کٹے ویرا اور الہلال کے درمیان کھیلا گیا جس میں کٹے ویرا نے الہلال کو مات دے دی۔الہلال نے ٹاس جیت پر پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے۔جس میں الہلال کے کپتان مدثر نے63گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 83رنز اسکور کیے۔ کٹے ویرا کی جانب سے شنکرنے چار اوور پھینکتے ہوئے اٹھارہ رنز دئیے اور تین اہم وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ جواب میں کٹے ویرانے انیسویں اوور میں اس ہدف کو حاصل کیا۔ ناگیندر نے 39گیندوں میں 53رنز بنائے اور کیشو نے صرف گیارہ گیندوں میں 21رنز اسکور کیے ۔
دوسرے میچ میں آزاد نے بینا وائدیا کو سات وکٹوں سے ہرادیا
آج دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں آزاد نے بینا وائدیا کو سات وکٹوں سے شکت دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے بینا وائیدیا نے اٹھارہ اوور میں دس وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے جس میں وینکٹیش نے 29اور ناگراج نے 32رنز بنائے۔ بینا وائدیا آزاد کے گیندبازوں کے سامنے بے بس نظر آئی ۔ داؤد نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18رنز خرچ کرکے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آزاد کی جانب سے ارشد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور پچاس رنز اسکور کیے۔ اس طرح آزاد نے اپنے پہلے میچ میں بینا وائیدیا کو آسانی کے ساتھ شکست دی۔
Share this post
