کولار 08؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) کرکٹ میچ کے دوران ہوئی ہاتھا پائی قتل میں تبدیل ہونے کی واردات تعلقہ کے مستی ہوبلی وردا پور میں پیش آئی ہے ۔ مقتول کی شناخت سرینواس (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹ کھیلنے کے دوران کسی بات پر بحث شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف آستینیں چڑھائیں گئیں۔ اس دوران نشہ میں دھت نوین پر الزام ہے کہ اس نے سرینواس کا گلا کاٹ ڈالا جس کے نتیجہ میں سرینواس کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جھگڑا معمولی بات پر ہوا تھا اور نشہ میں نوین نے یہ واردات انجام دینے کی بات کہی جارہی ہے۔ مستی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
