جس کی وجہ سے مرڈیشور کے عوام کو تکلیف پہنچی ہے، اس کے علاوہ، منجوناتھ کپا نائیک، ناگیش نائیک، سریش جٹپا نائیک، وغیرہ پر لاٹھی چلانے کی وجہ سے وہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اس میمورنڈم میں پولس پیادوں میں سے راجیش نائیک، کمار، امبریش وغیرہ نے زیرِ حراست موجود راگھویندا اور پرکاش نامی نوجوانوں کے والدین کے ساتھ نازیبا جملے اور سلوک اپنایا، جس کی وجہ سے ان کو ذہنی و جسمانی تکلیفیں پہنچی ہے، ونگ نے یادداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی تحقیق کرتے ہوئے پولس افسر اور پولس پیادوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارہ جوئی کی جائے۔ فکروخبر کے مطابق اس ونگ نے بند کا اعلان کیا تھا مگر شہر میں آج اتوار ہونے کی وجہ سے اکثر دکانیں بند تھی اور کئی لوگوں کو بند کے اعلان کی خبر بھی نہیں تھی، جب کہ کئی لوگوں کو راستے کنارے تجارت کرتے ہوئے اور لوگوں کی آمدو رفت بھی دیکھی گئی ۔ اس کے بعد پولس سے حقیقت جاننے کے لئے نامہ نگاروں نے پولس تھانے پہنچ کرتفصیلات چاہی تو اے ایس پی انوپ شیٹی نے اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر تفصیلات فراہم کرنے سے پوری طرح انکار کردیا۔
دلدوز واردات :کینسر کی مرض سے پریشان ماں نے دو بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی
بیتنگڈی 04جنوری (فکروخبرنیوز ) بیلتنگڈی میں کل ایک دلدوز واردات پیش آئی ہے ،اطلاع کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا ایک خاتون جو کئی سالوں سے اس مرض کو لے کر پریشان تھی اس نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ایک تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق مہلوک خاتون کی شناخت سونندا(40) اور بچے بھارت (9) بھوویتھ (06) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، سندر مالیکڈیا جو سنندا کا بھائی ہے اس کی جانب سے پولس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق مہلوک خاتون سونندا اپنے دو بچوں کے ساتھ اس کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ اپنے بچوں کے اسکول کے لئے کیوں کہ سرینواس نامی اسکے شوہر کے گاؤن بالاموگرو میں اسکول کی سہولیات نہیں تھی، وہ تین جنور ی کو بچوں کے ساتھ لاپتہ ہوگئی ، اس وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھا، اتنے میں اس کی بیوی نے فون کیا کہ سونندا اور اس کے بچے گھر میں موجود نہیں ہیں، جب وہ گھرلوٹا اور مقامی لوگوں کی مدد سے تلاش کیا تو ان کی لاشیں تالاب میں تیرتی ہوئی ملی، بتایاجارہاہے کہ سونندا مہلک مرض میں مبتلاتھی ، علاج چل رہا تھا، اور ہمیشہ اُسے بخار لاحق ہوتا تھا،اور موت کی وجہ سے یہی بتائی جارہی ہے ، جب کہ پولس معاملہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔
ریاستی کانگریس حکومت ہر محاذ پر ناکام ‘اور کسانوں کی خودکشی کی ذزہ دار ہے
ریاست میں جنتادل(ایس) اقتدار حاصل کرے گی ۔دیوے گوڑا
بیدر۔4؍جنوری(فکروخبر/محمد امین نواز)جنتادل(ایس) کے قومی صدر مسٹر ایچ ڈی دیوے گوڑا سابق وزیر اعظم نے یہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔سدارامیا حکومت نے ریاست میں کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ریاست میں کئی کسانوں نے قرض کے بوجھ تلے اپنی جان دی ہے۔ریاست میں خشک سالی جیسے حالات سے نمٹنے میں ریاست کی کانگریس حکومت نے کوئی راحت کاری و امدادی کاموں کی انجام دہی صحیح نہیں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں جنتادل(ایس) ریاست میں اقتدار ضرور حاصل کرے گی۔تمام ریاست کے اضلاع میں جنتادل(ایس) کے عہدیداران و کارکنان کو متحد رکھنے کیلئے انھوں نے ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں ۔مرکزی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ مرکز کی ای ڈی اے حکومت صرف سبز باغ دکھاکر ’’اچھے دن ‘‘کا نعرہ دیتی ہے‘‘مگر ان کے اچھے دن کب آئیں گے یہ تو وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نہیں معلوم ۔ریاست قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ہم نے کانگریس حلقوں سے ان کے سیٹ چھن کر کامیابی حاصل کی ۔عوام نے ہمیں فکر دی ہے کہ ریاست میں جنتادل(ایس) کا اقتدار ضروری ہے اور ہم تمام متحد ہوکر آنے والے تعلقہ و ضلع پنچایتوں کے انتخابات میں حصہ لے کر بہترین مُظاہرہ کریں گے ۔اس موقع پر جنتادل (ایس) کے بیدر ضلع صدر محمد نسیم الدین این پٹیل‘سابق ریاستی وزیر مسٹر بنڈپا قاسم پور ‘مسٹر ملیکارجن کھوبا رکن اسمبلی بسواکلیان‘سبیا ریڈی‘ڈاکٹر امر یرولکر ‘اور مسٹر جوڑیکر موجود تھے ۔
ریاست میں دودھ کی قیتموں میں اِضافہ
بیدر۔4؍جنوری(فکروخبر/محمد امین نواز)نئے سال پر حکومت نے ریاست کی عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔کافی وقت سے سے زائد التواء دودھ کی قیمتوں میں مجوزہ اِضافہ کو حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ کرناٹک ملک فیڈریشن ( کے ایم ایف ) کے نندنی دودھ کے تمام اقسام میں یکساں 4روپیے فی لیٹر کا اِضافہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں دودھ کی کم از کم قیمت33روپیے ہوجائے گی۔فیڈریشن کے حکام کے مطابق دارالحکومت بنگلور بشمول کرناٹک میں دودھ کی کم از کم قیمت 33روپیے اور شمالی کرناٹک میں 34روپیے فی لیٹر ہوگی۔تاہم کلبُرگی میں کم از کم 36روپیے ہوگی ۔
Share this post
