منگلورو28؍اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کوویڈ 19 کے پس منظر میں مسافروں کی آمدورفت میں کمی کے سبب کونکن ریلوے روٹ پر متعدد خصوصی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئیں۔
منسوخ شدہ ٹرینوں میں ہفتہ میں ایک مرتبہ چلنے والی نظام الدین مڈگاؤں اسپیشل ٹرین 30 اپریل سے، ہفتہ میں ایک مرتبہ چلنے والی نظام الدین راجدھاتی 2 مئی سے، کرمالی۔ ممبئی سی ایس ایم ٹی تیجاس سپرفاسٹ اپریل 28 سے، ممبئی۔ سی ایس ایم ٹی، کرمالی تیجاس سپرفاسٹ اسپیشل 28 اپریل سے، اس بات کی اطلاع ریلوے کی جانب سے دی گئی ریلیز میں دی گئی ہے۔
منگلورو سینٹرل۔ لکمانیا تلک روزانہ چلنے والی سپرفاسٹ ایکسپریس اپریل 29 سے، لکمانیا تلک۔ منگلور سینٹرل روزانہ چلنے والی سپرفاسٹ ٹرین اپریل 30 سے، مڈگاؤں۔ منگلورو سینٹرل ریسرو ایکپریس اسپیشل ٹرین، اور منگلور سینٹرل ریسرو ایکسپریس اسپیشل ٹرین اپریل 29 سے بھی اگلے اعلان تک کے لیے ملتوی کردی گئیں ہیں۔
ذرائع : وارتا بھارتی
Share this post
