منگلور 22؍نومبر 2018(فکروخبر نیوز) پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے انیس سالہ ونایکا کے والد شیوا کمار کی جانب سے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے جس پر ہائی کورٹ نے بچپے پولیس تھانہ کے سابق سب انسپکٹر مدن کو سمن جاری کیا ہے۔ شیوا کمار جو پیشے سے رکشہ ڈرائیور ہے الزام لگایا ہے کہ بچپے پولیس تھانہ کے سابق سب انسپکٹر (ایس آئی) کا اس کے بیٹے کی گمشدگی میں ہاتھ ہے۔ اطلاعات کے مطابق مدن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر اسمبلی الیکشن میں اپنی قسمت آزمائی کا اراہ کرلیا اور ا نتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے اس نے ونایکا (19) کو اپنے ساتھ لے لیا جو کراولی کالج میں سال دوم کا طالب علم تھا۔ونایکا نے اس کے پاس تقریباً سات مہینے ملازمت کی اور انتخابات کی تشہیر بھی کی۔ مدن نے انتخابات میں ہار کا سامنا کرناپڑا جس کے بعد اس نے ونایکا ایک اچھی ملازمت دینے کا وعدہ کراتے ہوئے اپنے ہی گھر میں رکھ لیا۔ اس کے بعد ونایکا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ونایکا کے والدین نے اروا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا اور ان کی عرضی میں ہائی کورٹ میں آج سنوائی ہونے کی توقع ہے۔
Share this post
