کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے تعلیمی و تہنیتی پروگروام کا انعقاد

 

بھٹکل : 29 فروری 2020 ( فکر وخبر نیوز)کوسموس اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام بروز جمعرات خلیفہ محلہ میں کوسموس تعلیمی و تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ایس ایس ایل سی، ڈگری اور جامعہ سے فارغ التحصیل طلباء کو انعامات سے نوازتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئ۔ اس کے ساتھ ہی اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکلولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کی بھی تہنیت کی گئی ،

کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سرپرست اعلیٰ مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے تعلیمی میدان میں بچوں کو مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصل تعلیم اپنے مرحلہ کی تکمیل ہے۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے تعلیم کے شروعاتی دور میں بچے بڑی محنت سے کام کرتے ہیں لیکن بعد میں یہ محنت باقی نہیں رہتی۔

مولانا نے تعلیمی میدان میں محنت کے لیے روزانہ کے اسباق کی پابندی کے ساتھ اپنے گھر پہنچنے پر ان اسباق کے اعادہ کی پابندی بھی ہونی چاہیے۔ اور یہ بات ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے جو بچے روزانہ اسکول کا کام کرتے ہیں وہ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

مولانا نے طلباء کو عشاء کے بعد ہر حال میں اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پورا دن طلباء اپنے اسکول میں رہتے ہیں ، بعد عصر کھیل میں مصروف رہتے ہیں اور مغرب کے بعد بنیادی دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ عشاء بعد کا ایک ہی وقت ہے جو وہ پڑھائی میں گذارسکتے ہیں، لہذا کسی بھی صورت میں اس وقت کو بیکار نہ ہونے دیں۔ مولانا نے حالاتِ حاضرہ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہونے اور اپنے تعلق کو اللہ سے مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائےمہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا محمد شکیل ندوی نے نے پروگرام کے انعقاد پر کوسموس اسپرٹس سینٹر کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ، اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں تعلیم کے ہر شعبہ میں آگے بڑھنا ہے اور اپنا ایک مقام بنانا ہے ،مولانا نے  کہا کہ  اسلام کوئی بھی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکتا لیکن اس بات کا لحاظ رکھا جانا ضروری ہے کہ  تعلیم ہمیں اسلام سے دور نہ کرے ، مولانا نے کہا کہ جو تعلیم انسان کو اسلام سے دور کرے تو پھر اس سے انسان کو خسارہ اٹھانا پڑتا ہے ،ستھ ہی مولانا نے احکام الہی پر عمل کرنے اور سنت نبوی کی پیروی کرنے کی بھی نصیحت کی 

ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبا کی فہرست 

مولوی محمد حارث ندوی ابن حبیب الرحمن اکرمی صاحب (فضیلت ندوة العلماء لکھنو)

 مولوی صیام ندوی ابن عبدالعلیم صدیقہ

مولوی سیاف ابن محمد میراں جوباپو صاحب(عالمیت )

مولوی عبدالرحمن بن انیس محتشم (عالمیت )

خبیب ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی (ایس ایس ایل سی92.32%)

 محمد آفاق سید ابن اشفاق سید (ایس ایس ایل سی88.16%)

شازین بنت منیر باغ (پی یو سی 89.61%)

خدیجہ سمرین بنت محمد سلیم شابندری(پی یو سی 87%)

 

 

۱) جناب ضیاء اللہ شابندری

سینئر کبڈی، والی بال، کرکٹ کھلاڑی

۲) جناب الیاس صدیقہ صاحب

مشہور کبڈی کھلاڑی

۳) جناب ابوبکر محتشم صاحب

ہمدردان کوسموس

۴) جناب حبیب الرحمن اکرمی صاحب

۵) جناب عاطف اُدیاور صاحب

کوسموس گلف یو اے ای کے سابق نائب صدر

 

 

Share this post

Loading...