اس موقع پر جناب یونس قاضیا اور جناب میراں صدیق صاحب نے کیمپ میں تشریف لاکر گروپ بلڈ بنک کی سہولیات پر جناب شاکر اور جناب مسعود سے تبادلۂ خیال بھی کیا ۔ ملحوظ رہے کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد ہنگامی حالات میں خون عطیہ کرنے والوں کے لیے آسانی فراہم کرنا تھا ۔
بیفا کی جانب سے منعقدہ انٹر ڈسٹرک لیول ٹورنامنٹ کا اختتام
منڈ گوڈ ٹیم کاٹرافی پرقبضہ
بھٹکل 27؍ جنوری (فکروخبرنیوز) گذشتہ تین روز سے وائی ایم ایس اے میدان میں بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری انٹر ڈسٹرک لیول فٹ بال ٹورنامنٹ میں منڈ گوڈ کی ٹیم نے ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا ۔ فائنل مقابلہ میں برابری ہونے کی وجہ سے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا موقع دیا گیا جس میں منڈگوڈ نے بیفا کو چار دو سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔ اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری کے علاوہ جناب اسماعیل چڈوباپا اور نذیر قاسمجی وغیرہ شریک تھے ۔
Share this post
