کاسرگوڈ کے شخص میں بھی پایا گیا کروناوائرس، کیرلا میں مریضوں کی تعداد پہنچی 23

کاسرگوڈ / مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)  ریاست کیرلا میں کرونا وائرس کے مزید ود معاملہ سامنے آئے ہیں جن میں ایک شخص کا تعلق کاسرگوڈ سے بتایا جارہا ہے۔ پیر کے روز تک کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے۔ 
    ذرائع کے مطابق کاسرگوڈ کا یہ شخص حال میں بیرون سے گھر لوٹا تھا اور جانچ کے دوران کروناوائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ اب تک گھروں میں بند کیے جانے والے افراد کی تعداد ضلع میں 321ہوگئی ہے۔ 
    آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنارائی وجیاین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک معاملہ کاسرگوڈ ضلع سے سامنے آیا ہے جبکہ دیگر دو کا تعلق مالاپورم ضلع سے ہے، انہو ں نے مزید کہا کہ اب تک 12,740افراد کی جانچ جاری ہے جن میں سے 270اسپتال میں زیر علاج ہیں بقیہ کو گھروں میں ہی رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں کیرلا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کو روزانہ کے حساب سے لاکھوں روپئے کا نقصان ہورہا ہے اور اسی طرح پرائیوٹ سیکٹر میں نقصان ہورہا ہے۔ 

Share this post

Loading...