بنگلورو 14/مارچ 2020(فکروخبر نیوز) ریاست میں کرونا وائرس کے پیشِ.نظر شہر میں 15مارچ کو منعقد ہونے والا آر ایس ایس کا اجلاسِ عام ملتوی کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 15/ مارچ کو شہر میں آر ایس ایس کا ایک بڑا اجلاس منعقد ہونے والا تھا لیکن کروناوائرس کے خدشات کے پیشِ نظر اسے ملتوی کیا گیا۔ سدارامیا نے اپنے ٹویٹ میں ایک اخبار کی کٹنگ پوسٹ کرتے ہوئے اس اجلاس کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں کرونا وائرس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تعلیمی اداروں، مالس، نائب کلب اور دیگر تقریبات پر روک لگادی ہے لیکن آر ایس ایس کے اس اجلاس پر کیوں روک نہیں لگائی جارہی ہے۔انہوں نے چبھتا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ حکومت نے تمام تقریبات پر روک لگادی ہے کیا اس حکم کا اطلاق آر ایس ایس کے اجلاس پر ہوگا؟ کہا جارہا ہے کہ سدارامیا کے اس ٹویٹ کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ 15سے 17مارچ تک مذکورہ اجلاس بنگلورو میں منعقد کیا جانے والا تھا جس میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی شرکت بھی یقینی تھی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ان کا سفر بھی ملتوی کردیا گیا۔
Share this post
