کلبرگی 16/ مارچ 2020(فکروخبر /آئی اے این اے) ریاست کے جنوبی علاقہ کلبرگی میں کروناوائرس کے ایک اور مریض کے طور پر ایک لڑکی کی شناخت کی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اس شخص کی بیٹی ہے جس کی کروناوائرس کی وجہ سے کچھ دن قبل موت واقع ہوگئی تھی۔
کلبرگی کے ڈپٹی کمشنر بی شرتھ نے کہا کہ حالیہ مریض کی شناخت 76سالہ اس شخص کی بیٹی کے طور پر کئی گئی ہے جو 10مارچ کو کروناوائرس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حالیہ لڑکی کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ لڑکی کے دیگر تین رشتہ دار وں کی بھی جانچ کی گئی لیکن اس کے نتائج منفی آئے ہیں اور انہیں اسی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں سخت نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن منسٹر کے سدھاکر کا کہنا ہے کہ لڑکی کے خون کی جانچ بنگلور میں ہوئی تھی اور اب مزید جانچ کے لیے خون کا سمپل پونے بھیجا گیا ہے۔ ان کے مطابق اب تک ریاست میں چھ مریض کی شناخت ہوگئی ہے۔ دیگر پانچ مریض کا علاج بنگلورو میں ہورہا ہے اور ان کی حالت اب قدرے بہتر ہے۔
اب تک ریاست بھر میں 111,885 مسافروں کا اسکریننگ کیا جاچکا ہے جن میں سے 78,106بنگلورو ایرپورٹ پر اور 28,321 افراد کی اسکریننگ منگلورو ایرپورٹ پر انجام دی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ منگلورو اور کاروار بندرگاہ پر 5,458مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔
Share this post
