ہبلی 16؍ اپریل 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیس نے نروڑ گاؤں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریول پاس کا غلط استعمال کرنے پر دھارواڈ سے ایک کنبہ کے 9 افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے اور اس میں سوار افراد کو قرنطین کے لئے بھیجا ہے۔
ڈپٹی ایس پی روی نائک اور ان کی ٹیم نے نریندر گاؤں میں گاڑی کو روکا اور پتہ چلا کہ وہ طبی وجوہات کی بناء پر جاری سرکاری پاس کا استعمال کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے لوٹ رہے ہیں۔ پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور گاڑی میں موجود سب کو میڈیکل چیک اپ کے لئے کِمز اسپتال بھیج دیا۔ بتایا جارہا کے ان کے سمپل لے کر جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں
۔اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھارواڈ کے ایس پی ورتیکا کٹیار نے کہا، "یہ پاس انسانی حقوق کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں اور ان کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ میڈیکل پاس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ "انہوں نے مزید کہا "ضلع میں لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سیکڑوں دو پہیئوں، کاروں اور آٹووں کو ضبط کیا گیا ہے۔"
Share this post
