بیلگاوی 16/ مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع) کچھ روز قبل ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے کرونا وائرس کے پیش نظر عوامی اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اب وزیر اعلیٰ خود ہی اپنے اس حکم کے برخلاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہو ں نے اپنے لیجس لیٹیو کونسل چیف مہنتیس کی شادی میں شرکت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے صرف تنہا اس شادی کی تقریب میں شرکت نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایم پی شوبھا کرندلاجے، سریش انگاڑی،ریاستی وزیر داخلہ بساوراج بومئی بھی موجود تھے۔
حکومت نے اپنے فرمان میں زیادہ بھیڑ جمع کرنے سے بھی منع کیا تھا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں قریب چار ہزار لوگ جمع ہوئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ تقریب کے مقام پر کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکننے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بینر لگایا گیا تھا اور ہر آنے والے کے لیے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے کا بھی انتظام تھا۔ چند ماسک کا بھی انتظام تھا جس کا بہت ہی کم لوگوں نے استعمال کیا۔
مسافرں کے لیے سمبرا ہوائی اڈے پر اسکریننگ کا بھی انتظام تھا، وزیر اعلیٰ نے خود چیک نہیں کیا اور ساتھ میں موجود دیگر لوگوں میں سی ٹی وی، نائب وزیر اعلیٰ گووند کرجول اور لکشمن ساودی اسکریننگ کے بعد ہی آگے بڑھے۔
Share this post
