بھٹکل: یکم اپریل2020(فکروخبر نیوز) کرونا کے پیشِ نظر شہر میں سڑکوں پر لاک ڈاؤن کا اثر صاف طور پر نظر آرہا ہے لیکن گلی کوچوں میں ایک جگہ جمع ہوکر اور پولیس کے آنے کی خبر پاکر منتشر ہونے کی خبریں مسلسل موصل ہورہی ہیں۔ گذشتہ روز ایس پی کے بھٹکل دورہ کے موقع پر یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد ایس پی نے ڈرون کیمرے کے ذریعہ نظر رکھنے کی بات کہی تھی۔ جس کے بعد آج اس پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ قدیم بس اڈے (رکشہ اسٹینڈ) کے قریب ڈی وائی ایس پی اور دیگر پولیس افسران کی موجود گی میں ڈرون اڑا گیا ہے۔
صبح کے اوقات میں اور شام بھی ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی گئی اور شہر کے پرانے علاقہ سمیت نوائط کالونی اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ڈرون اڑایا گیا ہے۔
ڈی وائی ایس پی کے مطابق جن لوگوں کو پاس جاری کیے گئے ہیں ان کے علاوہ اگر کوئی دوسرا سڑکوں پر نکلتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سرسی میں ڈرون کیمرے کے ذریعہ نظر رکھے جانے کے بعد اب بھٹکل میں یہ کامیاب تجربہ کیا جارہا ہے۔
Share this post
