منفی رپورٹ آنے والوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جائے گی اطلاع

بھٹکل :19جولائی 2020(فکروخبرنیوز )اب ریاست میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر ایس ایم ایس کے ذیعہ خبر دی جائے گی ، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تحت آنے والے ادارہ قومی  صحت کیمپین کے ڈائریکٹر  نے اس سلسلہ میں سرکولر جاری کیا ہے

کورونا لیب میں متعین نوڈل افسر کو ہدایات جار کی گئی ہیں کہ وہ ٹیسٹ نیگیٹیو پائے جانے والے افراد کے نمبر پر کنڑا اور انگریزی میں ایک ایس ایم ایس روانہ کرے گا ، جس میں اس کے کورونا رپورٹ نیگیٹو آنے سے متعلق اسے خبر دی جائے گی۔

 ساتھ ہی حکومت نے کورونا کے اثرات نہ پائے جانے والے اور معمولی اثرات والے مریضوں کو گھریلو علاج کی بھی  اجازت دی ہے ، تاکہ شدید متاثرہ مریضوں کے لئے اسپتال میں بیڈ کی کمی نہ ہونے پائے

Share this post

Loading...